عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان نے صاف صاف کہہ دیا

عمران خان کا فیصلہ: وہ کسی کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان کا واضح موقف

عمران خان کسی کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
جب وہ کیسز لڑ رہے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔
القادر کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلیٰ عدالتوں میں ختم ہو جائیں گے، القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ 6 تاریخ کو ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں