امریکا نے پاکستان کی امداد بند کر دی، اہم منصوبے روک دیے

امریکا نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی امداد عارضی طور پر معطل کر دی

امریکا نے پاکستان کی امداد بند کر دی،کئی منصوبے روک دیے
دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی اور کئی اہم منصوبے روک دیے۔
گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے تھے ۔
جن میں یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے ۔
جب کہ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔
امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔
جس میں ان سے کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کردیں اور اس ضمن میں تمام کام بند کردیے جائیں۔
تاہم اب امریکی قونصل خانے کے اہلکار نے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ازسرنو جائزے تک یہ امداد فوری طور پر روک دی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں