بیرون ممالک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا بل سینیٹ میں پیش

وزارت داخلہ کا ترمیمی بل: بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام

بیرون ممالک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا بل سینیٹ میں پیش
یرون ممالک جا کر بھیک مانگنے کے واقعات کے معاملے پر سینیٹ میں بھکاریوں کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے انسداد انسانی سمگلنگ سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق منظم بھیک مانگنےکا مطلب فراڈ، زور زبردستی سے بھیک منگوانے یا خیرات لینا ہے۔
اس کے علاوہ دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دےکر خیرات لینا بھی بھیک کے زمرے میں آتا ہے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی بھیک کہلاتا ہے۔
، قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے۔
، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیاء فروخت کرنا بھی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں