“جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران زخمی، کیپ ٹاؤن کے ہسپتال میں علاج جاری”
جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقا میں پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔
ان کو کیپ ٹاؤن کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
جاری کردہ تازہ ترین تصاویر میں جمائما گولڈ سمتھ کو وہیل چیئر پر اور بیساکھیوں کے ساتھ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ جمائما اپنے 2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں