پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت کا نظام: سینیٹ نے اہم بل کی منظوری دی
شہریوں کیلئے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانےکا منصوبہ
اسلام آباد: سینیٹ نے شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
شہریوں کے لیے ڈیجیٹل شناخت کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 پیش کیا۔
ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینیٹ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کی منظوری دے دی ہے ۔
جب کہ ڈیجیٹل شناختی نظام کے تحت ڈیٹا ایکسچینج لیئر کی تشکیل کی تیاری کرلی ہے۔
ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اہم قانون سازی مکمل کرلی ہے۔
جب کہ ڈیجیٹل نیشن بل سے جدید اور مربوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں