پاکستان ریلوے کی نئی ریفنڈ پالیسی: ٹکٹ کی واپسی کی تفصیلات
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی کی تحت ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا۔
پاکستان ریلوے نے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے رابطہ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگا۔
پالیسی کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔
جب کہ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔
ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا۔
اور اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں