“ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں” – مولانا فضل الرحمٰن

“ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں”، مولانا فضل الرحمٰن کی ملتان میں تقریر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں۔
سیاست انبیا کا وظیفہ ہے، اسے دینی اداروں کے حوالے کیوں کردیا گیا؟
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت 21 ویں صدی میں جارہے ہیں۔
، 19 ویں صدی سے لے کر 20 ویں صدی کے وسط تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی ۔
لیکن کوئی ایک ایسی مثال نہیں ملتی جہاں مسلک کا اختلاف پیدا ہوا ہو، امت بالکل متحد تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں