کرم میں اشیائے ضروریات کی کمی، پاراچنار میں پانی کی فراہمی میں مشکلات
کرم میں اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔.
ٹل پاراچنار مین روڈ پچھلے 100 روزسے ہرقسم کی آمد ورفت کیلئے بند ہے۔
اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔
پیٹرول اورڈیزل کی عدم دستیابی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنارمیں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کے مطابق شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں بند کردی گئی ہیں۔
جب تک قافلے نہیں آتے بازار بطور احتجاج بند رہے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں