“قربان فاطمہ پر مقدمہ: سیاسی رہنما کی بلیک میلنگ سکینڈل”
ملتان (کرائم رپورٹر)سیاسی وفاداریاں بدلنے کے حوالے سے مشہور اور متنازعہ شہرت کی حامل ملتان سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما قربان فاطمہ پر سیاسی خواتین سمیت گھریلوں لڑکیوں کے موبائلز سے انکی نجی زندگی کی وڈیوز اور تصاویر سمیت نازیبا وڈیو بنانے کی انکوائری مکمل ہونے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد انکے ساتھ رہنے والے قریبی احسان سندھو نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔
جس کے موبائل سے بھی متعدد خواتین کی نازیباء وڈیوز برآمد کرلی گئیں ہیں اور تفتیش کا عمل بھی جاری ہے جبکہ خاتون رہنما فرار ہیں جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اس ضمن میںتحریک انصاف کی متاثرہ خاتون رہنما ردا چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی وویمن ونگ کی سابق ضلعی صدر قربان فاطمہ کارکن خواتین کے موبائل سے ان کی پرسنل ویڈیوز کا مختلف حیلوں بہانوں کے زریعے موبائل ڈیٹا نکال کر بلیک میلنگ کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جس میں اس کا چہیتا ساتھی ملوث ہے جسے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے موبائل ڈیٹا سے خواتین کی پرسنل درجنوں ویڈیوز برآمد ہوچکی ہیں قربان فاطمہ اور اس کے چہیتے چوہدری احسان سندھو کے خلاف ایف ائی اے میں مقدمہ درج کرایا گیا جس پر ایف ائی اے کاروائی شروع کر چکی ہے پارٹی قیادت کو چاہیے کہ وہ پارٹی اور شرفاءخواتین کی بدنامی کا سبب بننے والی قربان فاطمہ کی پارٹی سے بنیادی رکنیت خارج کریں جس کی وجہ سے آج خواتین کارکنان شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
انہوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساو ¿تھ پنجاب آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور متاثرہ خواتین کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں اگر قربان فاطمہ عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والی کو بھی گرفتار نہ کیا گیا تو ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں قربان فاطمہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔جبکہ اس ضمن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما قربان فاطمہ نے بیٹھک” سے گفتگو کرتے ہوئےاپنے موقف میں کہا ہے کہ میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے سیاسی اسٹنٹ کیا گیا ہے مجھے میرے شہر کے لوگ باخوبی جانتے ہیں جب ان سے زیر حراست احسان سندھو بارے سوال پوچھا گیا کہ ان کے موبائل سے جو فحش مواد برآمد ہوا ہے اس پر آپکا کیا کہنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس پر میں مزید گفتگو نہیں کرسکتی تفتیش مکمل ہونے پر سچ سب کے سامنے آجائیگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں