“پاکستان آٹھویں مرتبہ سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب، اہم ذمے داریاں سنبھالے گا”
پاکستان 2 سال کیلئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان آج آٹھویں مرتبہ 2 سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا۔
سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے پاکستان کو اہم بین الاقوامی امور پر بات چیت کا موقع میسر آئے گا تاہم اسے اہم مشکلات بھی درپیش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار 15 رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔
، جون میں پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا تھا،۔
جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 182 ممالک نے پاکستان کو ووٹ دیے تھے ۔
جو دو تہائی اکثریت کے لیے مطلوب 124 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں