“اوگرا کا بڑا فیصلہ: یکم فروری سے گیس قیمتوں میں اضافے کا اعلان”
اوگرا نے گیس بم گرا دیا، یکم فروری سے قیمتوں میں اضافہ
اوگرا نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی عوام پر گیس بم گرا دیا ہے۔
اور یکم فروری سے ایل پی جی کی نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کے صارفین کے لیے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 43.52 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد نئی قیمت 2,996.88 روپے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
، جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑے گا۔
اس اضافے کی بنیادی وجہ سعودی آرامکو سی پی میں 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں 0.19 فیصد کا اضافہ بتایا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں