“او جی ڈی سی ایل نے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا”
کراچی: شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافتی کنوئیں اسپن وام ون سے ملے ہیں۔
او جی ڈی سے ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط لکھا دیا ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ کنوئیں میں 4400 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گیس کی پیداوار کا تخمینہ 12.96 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے،۔
خام تیل کی پیداوار کا اندازہ 20 بیرل یومیہ ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ کنواں او جی ڈی سی ایل، ماری انرجیز اور اوریئنٹ پیٹرولیم کی مشترکہ ملکیت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں