مولانا فضل الرحمان کا امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے بیان پر شدید ردعمل
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ملاقات اور ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فلسطین پر صرف اور صرف فلسطینیوں کا حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطینیوں نے تسلیم نہیں کیا اور پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کی کوشش میں بھی 20 سال وہاں خون بہایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں