“ڈیرہ غازی خان کرپشن اسکینڈل: لائیو سٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پر الزامات”
ملتا( بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ڈی جی خان کی اسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل پر مشتمل دو رکنی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی ڈاکٹر غلام نظام الدین کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن ، عہدے کا غیر قانونی استعمال سرکاری ادویات نجی سٹور کو فروخت اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ریگولر انکوائری شروع کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ڈی جی خان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر غلام نظام الدین نے 2019 ء میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی کے ذریعے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان کا عہدہ حاصل کیا۔
آسکے بعد موصوف نے اپنے عہدے کا کھل کر غیر قانونی استعمال کیا سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لانا شروع کر رکھیں ہیں عثمان بزدار کے دور میں ملنے والے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری فنڈز کا غبن کیا جس کے بعد کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات اپنی اہلیہ ، بھائی اور دیگر رشتے داروں کے نام منتقل کرنا شروع کر رکھے ہیں عہدے کا ناجائز استعمال کرکے ماتحت سٹاف کا جینا حرام کر رکھا ہے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود ماتحت افسروں اور سٹاف کو بلیک میل کرکے رشوت وصول کرنا معمول بن چکا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق جعلی ٹور ظاہر کرکے لاکھوں روپے تیل کے بجٹ سے غبن کر رہا ہے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ مالک کو آفس گاڑیوں کے لیے تیل کی فراہمی کا ٹھیکہ دے رکھا ہے تاکہ فج پیمنٹس کا راستہ کھلا رہے اور راز باہر نہ نکل پائے آفس بیٹھے وزٹ ظاہر کیا جاتا ہے۔
گاڑیوں کی جعلی مرمت کے نام پر کلیم نکلوا لیتا ہے درخواست گزار نے ڈاکٹر غلام نظام الدین پر مزید الزامات لگائے ہوئے انکشاف کیا ضلع بھر کے ملازمین سے منتھلی وصول کرنے کا کردار اہلکاروں منظور احمد بزدار ، اشرف اقبال ، غلام محمد چانڈیو ، غلام عباس نتکانی منور عطاء معین کے ذریعے لیتا ہے۔
ڈاکٹر کو کھلی چھٹی ہوتی ہے وہ منتھلی دے کر سرے سے آفس غائب رہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ دو رکنی ٹیم بنا کر ریکوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے اس حوالے سے آپ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی ڈاکٹر غلام نظام الدین سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا میں آپ کو کچھ دیر بعد موقف دیتا ہے رات گئے انکا موقف موصول نہیں ہو سکا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں