“ملتان : سینیئر کلرک کی گرفتاری کے بعد کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن”
ملتان (کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نے محمد اسد سینیئر کلرک سیشن جج کورٹ ملتان کو Fir 01/24 280000 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئےاینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ گرفتار کر لیا، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نےکاروائی کرتے ہوئے Fir 01/24 محمد اسد سینیئر کلرک سیشن جج کورٹ ملتان کو 280000 لاکھ روپے ملازمت لگوانے کے لیے رشوت لیتے ہوئے Fir 01/24 میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر / PRO ٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں