“مولانا فضل الرحمان: 26 ویں ترمیم کے ذریعے سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے”
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے شب خون مارا گیا۔
لیکن ہم نے مقابلہ کیا، عدلیہ کو اپنی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی۔
، ہم نے آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو مسترد کیا، سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کی 56 شقیں تھیں۔
، ہم نے حکومت کو 36 شقوں سے دستبردار کیا اور ہم حکومت کو 22 شقوں پر لے کر آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ نظریات کی جنگ لڑتے ہیں۔
اور کچھ لوگ اپنی اتھارٹی کی جنگ لڑتے ہیں۔
، سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل اور پارلیمنٹ کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں