“اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا: سنیارٹی اور تبادلوں پر تحفظات”
جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا
اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے استعفیٰ حالیہ ججز تبادلوں اور سنیارٹی ایشوز پر اختلافات کی وجہ سے دیا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا۔
اختر حسین نے استعفیٰ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا، میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں