“کینیڈین وزیراعظم نامزد مارک کارنی کا کہنا ہے کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کرسکتے”
کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 59 سالہ مارک کارنی کو اگلا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔
، وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
، اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے ’سیاہ دن‘ لائے جائیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مارک کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔
، کیونکہ امریکی صدر نے کینیڈین کارکنوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں پر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔
آئندہ دنوں میں سبکدوش ہونے والے لبرل وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالنے والے 59 سالہ مارک کارنی نے کہا کہ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دے سکتے۔
کینیڈا میں اکتوبر تک انتخابات کا انعقاد لازمی ہے، ۔
لیکن چند ہفتوں کے اندر اندر قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں،۔
حالیہ جائزوں میں حزب اختلاف کی کنزرویٹو پارٹی کو معمولی فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں