“جعفرایکسپریس پر حملہ: ٹرین ڈرائیور اور مسافروں کی حالت تشویشناک”
کوئٹہ: جعفرایکسپریس پر نامعلوم افراد کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
کوئٹہ میں ڈھاڈر پنیر ریلوے اسٹیشن کےقریب جعفرایکسپریس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔،
جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔جعفرایکسپریس پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سےفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
، ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ٹرین میں موجودمسافر بھی زخمی ہوئے،جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
،عفرایکسپریس کی 9 بوگیوں میں 450 کے قریب مسافر سوار ہیں مسافروں اور عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
،ٹرین صبح نو بجے روانہ ہوئی تھی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرندکاکہنا ہےکہ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
، ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
،پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
،محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں