خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض: محسن نقوی کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمے داری بھی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت اور وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔
اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ خواتین کو جو حقوق دینِ اسلام نے دیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔
دورِ حاضر میں خواتین کے معاشرتی کردار کے حوالے سے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں