“چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر بیجنگ میں مذاکرات کریں گے”

“چین، روس اور ایران کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اہم اجلاس”

چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر بیجنگ میں مذاکرات کریں گے
چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی مسئلے‘ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
جبکہ دونوں ممالک اپنے نائب وزرائے خارجہ کو بیجنگ بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے مضبوط ہوئے ہیں۔
ان کے درمیان جنوری میں اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
دونوں ممالک کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس میٹنگ کے بعد اسی دن نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے ایک اجلاس ہوگا۔
جس میں ایران کی جانب سے یورینیم کے ذخیرے میں توسیع کے حوالے سے بات کی جائے گی، جو ہتھیاروں کے درجے کے قریب ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں