بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 16 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے کو کیسے ناکام بنایا؟

بنوں چھاؤنی پر خوارجی عناصر کا حملہ ناکام، 16دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کینٹ پرگزشتہ روز 4مارچ کو دہشت گردوں نے حملہ کیا،حملے کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں، سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں16دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حملہ آوروں نے دھماکا خیزمواد سے بھری 2گاڑیاں دیوار سے ٹکرائیں، سکیو رٹی اہلکاروں کی بہادری اور جرات مندانہ کارروائی سے تمام 16دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
، ہلاک خوارجیوں میں 4خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ خوارج کے حملے میں 13معصوم شہری شہید ہوئےجبکہ32زخمی ہوگئے۔
،سکیورٹی فورسز کے 5بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،دہشتگرد حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
، رپورٹ کے مطابق حملے میں افغان شہری ملوث ہیں ،منصوبہ بندی افغانستان میں موجود خوارج رہنماؤں نے کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں