“ملتان کنٹونمنٹ بورڈ: سینٹیشن عملہ غائب، گندگی بڑھ رہی ہے”
ملتان(وقائع نگار) ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ دفتر سے نکلنے کا تیار ہی ہے جس کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کی سینٹیشن برانچ کے عملہ صفائی کا توجہ دینا ہی چھوڑ دی مرکزی سٹرکوں کی صفائی کرکے بوائز ایف جی سکول ڈاکخانے والی گلی اور دیگرے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں شہریوں کا جینا دو بھر ہوگیا۔
صفائی عملہ فوٹو سیشن کرواکر غائب ہونے لگ گیا ذرائع کے مطابق ملتان کینٹ بورڈ میں واقع ایف جی سکول برائے بوائز کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگ ہوئے سینٹیشن برانچ کی توجہ علی الصبح وی آئی پی روٹس کی صفائی پر ہوتی ہے اس لئے سکولوں اور کینٹ بورڈ کے اندروں علاقوں میں صفائی کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا ایف جی اسکول برائے بوائز کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگ جانے کی وجہ سے فضا تعفن زدہ ہو جاتی ہے سکول کی دیواروں کے ساتھ پڑا ڈھیر سکول میں بیٹھے ہوئے طلباء کے لئے مسائل پیدا کرتا تعفن زدہ فضا میں بچوں کا سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے س۔
ینٹیشن برانچ کے اہلکاروں ڈاکخانے والی گلی میں بھی صفائی پر توجہ نہیں دیتے سارا دن دکانداروں کے لئے کوڑھے کے ڈھیر کے ساتھ بیٹھ کر کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے انھوں نے کہا جو دکاندار سینٹیشن برانچ کے اہلکاروں کی مٹھی مبینہ طور پر گرم رکھتا ہے انکی دکانوں کے سامنے صفائی کرکے کوڑا اٹھا لیا جاتا ہےاس حوالے سے جب سیکرٹری کینٹ بورڈ محمد عامر وسیم سے موقف کے لیے رابط کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں