کوئٹہ میں فائرنگ سے مفتی عبدالباقی نورزئی جاں بحق

کوئٹہ میں مفتی عبدالباقی نورزئی کی شہادت: فائرنگ کا واقعہ

کوئٹہ میں فائرنگ سے مفتی عبدالباقی نورزئی جاں بحق
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔
مفتی عبدالباقی نماز تراویح کیلئے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی مفتی عبد الباقی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ جاںبر نہ ہوسکے۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں