ملک میں قوانین تو موجود ‘ مگر عملدرآمد نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا ریمارک – قوانین پر عمل نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے ملک بھر میں بچوں کے اغواء کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں۔
، آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آئی جیز کے ساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی۔
، جس پر وکیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں