پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

“اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 49 ملین ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر”

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 مارچ 2025 تک 16.015 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 11.146 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.869 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، ہفتہ 14 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 49 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 11.146 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اس سے پچھلے ہفتے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 152 ملین ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔
، جس سے ذخائر 11.097 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔
اس سے ایک ہفتہ قبل، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور وہ 11.249 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
، جبکہ اس سے بھی پہلے کے ہفتے میں ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
، جس کے بعد یہ 11.222 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں