چینی کی قیمتوں میں معمولی کمی، لیکن نرخ اب بھی بلند
حکومتی کوششوں اوراعلان کے باوجود چینی 180روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
نائب وزیراعظم نے2 روز قبل چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے،۔
جس کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے ہے، جبکہ چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے فی کلو ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے49 پیسے کمی ہوئی۔
، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41 پیسے فی کلو پر آگئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں