اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سےجیل میں ملاقات بحال

عمران خان سے جیل میں ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کر دی۔
عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی۔
عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا،
عدالت نے عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
۔ْعمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل ظہیر عباس عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ایس او پیز کے مطابق ہم جیل حکام کو درخوست دے رہے ہیں۔
، 20 مارچ کو بھی ہماری ایس او پیز کے مطابق ملاقات نہیں کروائی گئی ، ۔
چھوٹی سی بات ہے انٹرا کورٹ اپیل میں یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں