سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

“سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی”

کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ، بمبار ہدف تک پہنچنے سے پہلے پھٹ گیا۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ، بمبار ہدف تک پہنچنے سے پہلے پھٹ گیا۔
مستونگ میں لک پاس کے قریب بی این پی مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لک پاس کے مقام پر سیکیورٹی ۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آور نے بی این پی کے دھرنے میں جانے کی کوشش کی۔
محافظوں اور کارکنوں کے روکنے پر حملہ آور نے قریبی میدان میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا۔ دھماکے کے بعد حملہ آور کا ساتھی فرار ہو گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں