پردیسیوں کی واپسی، ٹرانسپورٹرز من مانے کرایے وصول کرنے لگے

“عید الفطر پر ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرایے وصول کرنے شروع کر دیے”

عید الفطر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرایے وصول کرنے میں مصروف ہے۔
جس کی وجہ سے آبائی علاقوں کو جانے والے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔
لاہور سمیت ملک بھر سے شہریوں کی عیدالفطر کے لیے اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ بس اڈوں پر من مانے کرایے وصولی سے شہری پریشان ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک ایک سیٹ کی 20 سے زائد ٹکٹس جاری ہونے سے بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم کل سے ٹکٹس لیے بیٹھے ہیں کوئی ہمیں گاڑی میں بٹھانے کو تیار نہیں، ۔
اضافی کرایے وصول کرکے بھی ذلیل کیا جارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں