وزیرِ اعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مذمت کی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شہباز شریف کاکہنا ہے کہ دھشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سدباب کر رہے ہیں۔
،دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔
، سیکورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دھشتگردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہت جلد اس آپریشن میں کامیاب ہونگے اور بزدل دھشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔
،بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
،دھشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،دہشت گردوں کا رمضان المبارک کے پر امن اور بابرکت مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ ان دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں