پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بحال کرنا ہے، سردار سلیم حیدر

سردار سلیم حیدر: پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر پاکستان لاہور آئے، انہوں نے مختلف میٹنگز کیں۔
، صدر پاکستان نے لاہور گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی، پارلیمانی پارٹی پنجاب سے بھی ملاقات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے سینئر قیادت سے پنجاب میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔
، اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آتے رہیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے۔
، پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز، سینئر رہنماؤں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے عہدیداران نے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات پر اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں