وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دینگے: عظمیٰ بخاری

وزیراعظم کی خوشخبری عوام کیلئے: عظمیٰ بخاری کا اعلان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینا شہباز شریف کا تاریخی اقدام ہے۔
، آئندہ چند روز میں ایک اور بڑی خوشخبری وزیراعظم عوام کو دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھنے والے ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے تھے۔
، جو ناکام ہوگئے، بلاول بھٹو کی تقریر میں کینال کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ کینال پر منظوری صدر زرداری کی زبانی کلامی نہیں دستاویزی ہے۔
، اس معاملے پر سندھ میں کی جانے والی سیاست تکلیف دہ ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی پر خوب گرجیں، پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
، بولیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی عجب کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں