پنجاب بھر سے 5020 غیر قانونی مقیم تارکین ڈی پورٹ، 7672 افراد ہولڈنگ سنٹرز منتقل
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم 5020 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مہم کے دوران 7672 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا ہے۔
جن میں سے 2652 افراد اب بھی ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ تقریباً 89 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔
جس میں اے سی سی ہولڈرز بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت اور حساس ادارے اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں