ڈائریکٹر واٹر ورکس منعم سعید کی مبینہ کارستانی، قیمتی مشینری خود لے لڑے

واٹر ورکس نواں شہر سے ٹربائن چوری – واسا افسران پر سنگین الزامات

ملتان(وقائع نگار) ڈائریکٹر واٹر سپلائی واسا منعم سعید نے واٹر ورکس نواں شہر سے انتہائی قیمتی ٹربائن غائب کر دی ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بیرون ملک سے منگوائی ٹربائن سامنے نہیں آسکی ڈائریکٹر ورکس نے زبان کھولنے پر ماتحت اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق واسا ملتان کی جانب سے نواں شہر ملتان واٹر ورکس کا آفس ہے جہاں سے شہریوں کو صاف پانی کی سپلائی دی جاتی ہے واسا کی جانب سے بور بیٹھ جانے کی وجہ سے نئی جگہ بار کرکے نئی میشنری انسٹال کی گئی غیر فعال ٹیوب ویل کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے غیر فعال ٹیوب ویل پر نصب ٹربائن درست کام کر رہی تھی بیرون ملک سے منگوائی گئی ٹربائن انتہائی قیمتی تھی انھوں نے کہا غیر فعال ٹیوب ویل کے ٹربائن طویل عرصے سے اسی مافیا کی نظر میں تھی جو سورج میانی ڈسپوزیبل سے انتہائی قیمتی تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔
جس کے خلاف آج تک کاروائی نہیں ہوسکی ذرائع کا دعویٰ ہے ڈائریکٹر واٹر سپلائی منعم سعید عید الفطر سے چند روز پہلے واٹر ورکس نواں شہر پرائیویٹ گاڑی میں آئے اس موقع ان کے ساتھ پرائیویٹ عملہ بھی موجود تھا ڈائریکٹر منعم سعید نے اپنی موجودگی میں پرائیویٹ عملہ ٹربائن اتروائی اور لیکر کر چلے گئے ڈائریکٹر واٹر سپلائی منعم سعید خود اس ونگ کے انچارج ہیں۔
اور انھوں نے سرکاری املاک کا تحفظ کرنا ہے لیکن عید الفطر سے چند روز قبل پرائیویٹ گاڑی میں پرائیویٹ عملہ کو لیکر آنے اور ٹربائن غائب کرنے کے عمل ان کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے کیونکہ اگر کسی دوسری سائٹ پر ٹربائن کی ضرورت تھی۔
ط تو اس کے لئے باقاعدہ سرکاری طریقہ کار موجود ہے موقع پر ریکارڈ میں سرکاری عملہ وہ وصولی دیتا ہے اور جس جگہ انسٹال کرنا ہوتی ہے اسکے لئے بھی باقاعدہ سرکاری طریقہ ہے لیکن موصوف نے سرکاری ریکارڈ میں نہ تو اپنی آمد کے انٹری کی اور نہ ہی ٹربائن کا ریکارڈ درج کیا اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے ۔
ٹربائن کی گمشدگی کی اطلاع مل چکی ہے جس کے بارے میں چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر واٹر سپلائی منعم سعید سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں