روسی اور امریکی وفود مذاکرات کیلئے استنبول پہنچ گئے
امریکا روس کے درمیان سفارتی مشنز میں کام معمول پر لانے کے لیے مذاکرات آج ترک شہر استنبول میں روسی قونصل خانے میں ہو رہے ہیں۔
امریکی اور روسی وفود مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے استنبول پہنچ گئے۔
مذاکرات میں روس کی نمائندگی امریکا میں تعینات روسی سفیر و ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کر رہے ہیں۔
روس امریکا مذاکرات کا بنیادی مقصد سفارتی مشنز کی بحالی ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے امریکا روس مذاکرات میں یوکرین ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بات چیت صرف سفارت خانے کی سرگرمیوں پر مرکوز رہے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں