ویسٹ مینجمنٹ حکام اورصفائی ٹھیکہ لینے والی کمپنی ،سنیٹری ورکرز کی تنخواہوں پر گِدھ کی طرح ٹوٹ پڑے

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ اور بجلی چوری: حکومتی غفلت یا سازش؟

ملتان (بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کی عمارت کے قریب کمرشل ہالز کے مالکان بجلی چوری کرنا شروع کر دی، قریب سے گزرنے والی سٹریٹ لائٹ لائن سے دن دہاڑے بجلی چوری ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے حکام نے بھی آنکھیں موند لیں۔
ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام جہاں ایک طرف کنٹونمنٹ ایریا کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل اور تجاوزات کی اماجگاہ بنا رکھا ہے وہیں ہر غیر قانونی عمل کو تحظ بھی فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں جن میں غیر پارکنگ سٹینڈز کے قیام، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پبلسٹی بورڈز اور ایل ای ڈیز کی تنصیب اور ان ایل ای ڈیز کے لئے بھی بجلی چوری کی سہولت کاری میں مصروف ہیں وہیں اب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے حال ہی میں تعمیر ہونے والی کمرشل ہالز پر مشتمل مارکیٹ کے مالکان کو بجلی چوری کی راہ بھی دکھلا دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو کنٹونمنٹ حکام اور نہ ہی میپکو حکام جو ایک غریب صارف جس نے کسی اور صارف سے بجلی لے رکھی ہو اس کی بجلی منقطع کرنے کے لئے فورا حرکت میں آ جاتے ہیں لیکن کمرشل ہالز کے بااثر اور مالدار مالکان کے خلاف دونوں محکموں کے حکام اور عملہ کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔
ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ پر لازم تھا کہ میپکو کو اس مارکیٹ کے لیے علحیدہ ٹرانسفارمر کے لیے درخواست دیتے جس کے بعد میپکو باقاعدہ طور پر سرکاری واجبات وصول کرنے کے بعد ٹرانسفارمر لگاتا ہر کمرشل ہال مالک اپنی اپنی الگ الگ میٹر منظور کرواتا لیکن کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی انتظامیہ نے مخصوص ٹیگ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے آپ کو ماورا آئین ؤ قانون سمجھاتے ہوئے کرایہ پر ہال لینے والوں کو سٹریٹ لائٹ سے بجلی چوری کی کھلی چھٹی دے ڈالی ۔
گزشتہ ایک ماہ سے اس بجلی چوری کا بوجھ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹیکس دہندگان کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کے بدلے میں بورڈ کے اہلکار مبینہ طور جبیں بھرتے نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے آج تک اس کمرشل مارکیٹ کے لئے ٹرانسفارمر نہیں لگوا سکی بجلی کی سہولت فراہم کئے بغیر ہی مارکیٹ فروخت کر دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کمرشل ہالز مالکان دن دہاڑے سڑیث لائٹس سے بجلی چرانے میں لگے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق اس بجلی چوری کے وجہ سے بورڈ کو روزانہ ہزاروں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
کیونکہ سٹریٹ لائٹس کا بل کنٹونمنٹ بورڈ ادا کرتا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں یونٹس چوری ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ کے سیکرٹری فیصل جدون سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہوا جبکہ متعلقہ میپکو ایس ڈی او رابطے میں نہ آ سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں