ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے اور بارشوں میں کمی کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں درجۂ حرارت معمول سے زیادہ اور بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق درجۂ حرارت میں اضافہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کا سبب بنے گا۔
جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی، بدین، لاڑکانہ، عمر کوٹ، تھر پارکر، مٹیاری، سکھر، شکار پور کے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں