معاہدے کی خلاف ورزی پر باغیچی بوہڑ گیٹ کینٹین سیل کر دی گئی
ملتان(خصوصی رپورٹر) پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے بدھ کے روز معاہدے کی خلاف ورزی پر بوہڑ گیٹ کے قریب شہباز شریف ہاسپٹل کے سامنے واقع باغیچی میں کرایہ داری پر حاصل کردہ کینٹین سیل کردی ،کرایہ دار عالمگیر بھٹی نے پی ایچ اے سے حاصل کردہ کینٹین دیگر پارٹیوں کو بھاری منافع کے عوض آگے کرائے پر دے رکھی تھی۔
،فراہم کردہ جگہ سے بھی زیادہ رقبہ پر قبضہ کرکے باغیچی کی بجائے مین سٹرک سے کمرشل استعمال جاری تھا ، پی ایچ اے حکام کے مطابق خلاف معاہدہ کینٹین کو سب لیٹ کرنے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کی پاداش میں کرایہ دار کو متعدد نوٹس دیئے گئے مگر وہ باز نہ آیا جس پر ڈی جی پی ایچ اے کےا حکامات پر شعبہ مارکیٹنگ نے گزشتہ روز کینٹین کو سیل کردیا ،کرایہ داری منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے سابق ڈی جی پی ایچ اے آصف روف کی ملی بھگت سے ملتان شہر کے گنجان آباد علاقے بوہڑ گیٹ سے ملحقہ شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی تفریح اور واک کیلئے مختص باغیچی بوہڑ گیٹ میں عالمگیر بھٹی نامی شخص کو کینٹین کا ٹھیکہ ماہانہ کرایہ داری پر نیلام کیا گیا تھا ۔ پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ٹھیکدار نے پی ایچ اے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف 450 سکوائر فٹ سے زیادہ جگہ گھیر لی ۔
بلکہ مذکورہ کینٹین کو شہباز شریف جنرل ہسپتال کی جانب جنگلے توڑ کر کمرشل استعمال کرنا شروع کردیا ، بعدازاں مذکورہ کینٹین کو پرائیوٹ پارٹیوں کو زائد منافع پر فروخت کردیا گیا پی ایچ اے کو مذکورہ کینٹین کے مالکان کی جانب سے اوورجارجنگ اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال بار شکایات بھی موصول ہورہی تھیں جس پر مذکورہ کینٹین ٹھیکدار کو متعدد بار نوٹس جاری کئے گئےمگر وہ باز نہ آیا جس پر ڈی جی پی ایچ اے کے احکامات پر شعبہ مارکیٹنگ نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز کینٹین کو سیل کرتےہوئے کرایہ داری منسوخی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔
اس ضمن میں متاثرہ شہریوں نے پی ایچ اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے سے مذکورہ باغیچی سے کینٹین کو مستقل بنیادوں پر ختم کرتے ہوئے اسے فیملز اور بچوں کی واک کیلئے مختص کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق صحافت کی آڑ میں جرائم پیشہ گروہ نے کمشنر عامر کریم خان کو اس حوالے سے میرٹ پر کوئی اقدام اٹھانے سے باز رکھنے کے لئے ان کے خلاف مسلسل میڈیا کمپئین شروع کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے حکام کو بھی میڈیا کے نام پر دباؤ میں لانے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کینٹین کو سیل کر دیا جبکہ اس بیچ میڈیا کے نام جرائم پیشہ گروہ کے لوگ بھی پہنچ گئے اور کار سرکار میں مداخلت کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں