پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے،۔
دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے۔
صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، ۔
پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے،۔
مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی،۔
پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، ۔
کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں