ملتان آ رٹس کونسل میں معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر اے بی اشرف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ڈاکٹر اے بی اشرف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علمی خدمات کا اعتراف

ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان اکادمی ادبیات ملتان اور پنجاب کونسل آ ف آ رٹس ملتان کے اشتراک سے آ رٹس کونسل ملتان میں معروف نقاد مترجم استاد اور سفر نامہ نگار ڈاکٹر اے بی اشرف کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اھل قلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم محقق شاعر اور نقاد ڈاکٹر اسد اریب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں سابق صدر نشین مقتدرہ قومی زبان ڈین اور چیئرمین بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر انوار احمد لاہور سے خصوصی طور پر شرکت کے لئے آ ئے ہوئے معروف استاد ڈاکٹر نجیب جمال رانا محبوب اختر معروف شاعر رفعت عباس ڈاکٹر اے بی اشرف کے فرزند پروفیسر نعیم اشرف اور محمد افضل شیخ شامل تھے۔
سابق وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری اور ڈاکٹر مختار ظفر مہمانان اعزاز تھے نظامت کے فرائض معروف ادیب محمد اظہر سلیم مجوکہ نے انجام دئیے معروف نعت خان عاصم گولڑوی نے نعتیہ کلام پیش کیااس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر اسد اریب نے کہا کہ ڈاکٹر اے بی اشرف نے اردو ادب کی خدمت اور اپنے شاگردوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا ان کی خوش اخلاقی خوش لباسی اور اپنے علوم پر عبور کی صلاحیت نے انہیں ایک مقبول انسان اور ہر دلعزیز استاد بنایا اور آ ج اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی وہ لوگوں کے دلوں اور یادوں میں زندہ ہیں مہمان خصوصی ڈاکٹر انوار احمد اور ڈاکٹر نجیب جمال نے ڈاکٹر اے بی اشرف سے اپنی طویل رفاقتوں کے تعلق اور ان سے جڑی یادوں کا اظہار کیا۔
معروف ادیب رانا محبوب اختر نے ڈاکٹر اے بی اشرف کے علمی وادبی کاموں اور ترکی کے قیام پر روشی ڈالی معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر رفعت عباس نے ڈاکٹر اسلم انصاری اور ڈاکٹر اے بی اشرف کی وفات کو دبستان ملتان کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر اے بی اشرف کے علمی وادبی کام کو آ گے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا مہمان اعزاز سابق وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر طارق انصاری نے ڈاکٹر سے بی اشرف کو ایک عہد ساز شخصیت قرار دیا ۔
جن کا دل پاکستان اور ترکی کے لوگوں کی محبت سے معمور تھاچیئر پرسن شعبہ اردو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے بھی ڈاکٹر اے بی اشرف پر مزید تحقیقی کام کی یقین دہانی کرائیپروفیسر نعیم اشرف کا ان کے والد پر لکھا گیا مضمون پروفیسر نسیم شاہد نے اور معروف ناول نگار حفیظ خان کا مضمون سلیم قیصر نے پیش کیا بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈایریکٹر خاور نوازش اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان شعبہ اردو کے چییرمین ڈاکٹر سجاد نعیمڈاکٹر روبینہ رفیق معروف صحافی شوکت اشفاق رضی الدین رضی اور قاسم انصاری ڈرامہ رائیٹر اور آرٹسٹ رضوان شہزاد راجن پور سے جاوید پتافی نے بھی اظہار خیال کیا ۔
دانشور فورم کے چیئرمین عامر شہزاد صدیقی کی طرف سے پروفیسر نعیم اشرف اور ڈاکٹر اے بی اشرف کی بیٹیوں کو ڈاکٹر اے بی اشرف کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں معروف اھل قلم شاکر حسین شاکر نامور شاعر ممتاز اطہر سید قمر رضا شہزاد نوازش علی ندیم سئینر صحافی میسج اللہ جامپوری انجینئر عبدالحکیم ملک شوکت علوی مصورہ فرح رحمن راشدہ بھٹہ پی ٹی وی ملتان سنٹر سے شاہدہ شہگی پیرزادہ سابق ڈایریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک محی الدین پیرزادہ میاں محمد عامر مشعل سیف زیب رسول غلام مصطفیٰ اسلم جاوید سیلم اللہ ارشد حسین ارشد نورالامین خاکوانی محمد صادق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں