بیساکھی میلہ اور وسیب کی محرومیاں: جشن اور حقیقت کا تصادم
ملتان ( خصوصی رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی ،وسیب میں گندم کے کاشتکارو ں کو محنت کا معقول معاوضہ نہ ملنے کے باوجود جامعہ زکریا کے سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر میں آج بیساکھی میلہ منایا جائے گا جہاں جھومر تاڑی سمیت رنگا رنگ پروگرام ترتیب دے دیئے گئے ،۔
وسیب کی تکالیف سے ناآشنا وائس چانسلر زبیر اقبال غوری مہمان خصوصی ہونگے ۔اس ضمن میں جامعہ زکریا کے شعبہ سرائیکی ایر سٹڈی سینٹر کی انوکھی منطق اپناتے ہوئے آج بیساکھی میلے کے نام پر جشن منایا جائے گا جس کے مہمان خصوصی جامعہ زکریا کے وائس چانسلر زبیر اقبال غوری ہونگے ۔
سرائیکی ایر یا سٹڈی سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق بیساکھی میلہ سرائیکی ایر یا سٹڈی سینٹر کی سابقہ روایات کا حصہ ہے جو ہر سال بیساکھ کے مہینے میں منایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بیساکھی میلہ کے حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ سٹڈی ایریا کی نئی تعینات ہونے والی ڈائریکٹر جن کا تعلق شعبہ عربی سے ہے نے بیساکھی میلہ منانے کا اہتمام اس وقت کیا ہے۔
جب ایک طرف تو پاک بھارت کشیدگی کے باعث کسی بھی وقت دونوں ملکوں میں جنگ چھڑنے کا بگل بج چکا ہے جبکہ دوسری جانب وسیب میں گندم کے کاشتکار اپنی محنت کا معقول معاوضہ نہ ملنے پر نوحہ کناں ہیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہے تاہم اس ساری صورتحال سے بے نیاز سرائیکی ایر یا سٹڈی سینٹر میں بیساکھی میلہ کے نام پر آج جھومر تاڑی سمیت رنگا رنگ تقریباب منعقد کی جائیں گی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں