سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر :6طلباءوطالبات نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن: طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) 24 اپریل 2025ء کو منعقد ہونے والے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انیسویں کانووکیشن میں سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر ملتان کے چھ طلباء و طالبات نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں مقسوم اصغر ،اقصٰی عزیز ، ثوبیہ نواز ، حجاب زہرہ اور محمد امجد سمیت شعبہ کے سینئر استاد محمد عارف رجوانہ بھی شامل ہیں۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو شعبہ کے اساتذہ ، فکیلٹی ممبران ، طلباء وطالبات اور سکالرز کی جانب سے مبارکباد۔
طلباء وطالبات کےلیے علمی و ادبی حلقوں سے بھی مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور بہتر مستقبل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں