ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، چکپترا پوسٹ تباہ
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پرسیزفائر خلاف ورزی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نےایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
، بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئے۔
، اور بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات پیٹرولنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں