پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے امریکا متحرک

پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اور امریکا کا کردار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مہلک حملے کا جواب دینے کے لیے اپنی فوج کو ’آپریشنل آزادی‘ دے دی۔
جس کے لیے نئی دہلی نے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
پہلگام حملے کے ایک ہفتہ بعد نریندر مودی نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ بند کمرے میں میٹنگ کی۔
ایک سینئر سرکاری ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے مسلح افواج کو بتایا کہ ان کے پاس دہشت گرد حملے کے جواب میں ردعمل کے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا فیصلہ کرنے کی مکمل آپریشنل آزادی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں