سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارت کو سندھ طاس معاہدہ نوٹس دینے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان نےسندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گاأ
، بھارت سفارتی ذرائع سے ملنے والے نوٹس کا 15 دن میں جواب دینے کا پابند ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوٹس میں بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گیا۔
، جبکہ بھارت کے جواب کی روشنی میں پاکستان اپنا لائحہ عمل طے کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے خارجہ، آبی وسائل اور قانون کی وزارتوں نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔
، جبکہ پاکستان قانونی کارروائی کی ضرورت پڑنے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں