خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسزکے 3آپریشنز ،5خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کی تفصیل اور نتائج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے 3آپریشنز کیےجس میں5خارجی دہشت گرد ہلاک ہو ئے۔
سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں2خارجی دہشت پکڑے بھی گئے،سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیاں کیں۔
،باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند میں آپریشنز کیے گئے،باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج واصل جہنم ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں اہم دہشتگرد فرید اللہ بھی شامل تھا،شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دو دہشتگرد انجام کو پہنچے، مہمند میں خفیہ ٹھکانہ تباہ، دو خوارج گرفتار ہوئے۔
گرفتار ہونے والوں میں اہم خارجی لال امیر عرف ابراہیم بھی شامل ہے،۔
آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا،ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں