پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کر دیے
بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ
پاکستانی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے بھارت کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 29 ڈرونز تباہ کیے گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات اور آج دن تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 48 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
جس کے بعد مجموعی طور پر تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے۔
، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔
، ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے۔
، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کے دوران ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں