نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست جاری
نجکاری پروگرام 2024 سے 2029: حکومت نے اداروں کی فہرست جاری کردی
نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست جاری حکومت نے 5 سالہ نجکاری پلان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ 2024 سے 2029 تک کے نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش تفصیلات کے مطابق فہرست میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 24 سرکاری ادارے شامل ہیں۔ ہوابازی، مالیات، صنعت، توانائی اور بجلی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے ، پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، پاکستان ری انشورنس کمپنی،اسٹیٹ لائف،پوسٹل لائف، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ اور زرعی ترقیاتی بینک لسٹ میں موجود ہیں۔ آئیسکو، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، ہزارہ، حیدرآباد اورسکھرکی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں ، سنٹرل پاورجنریشن کمپنی، جامشورو پاورکمپنی ،نادرن پاورجنریشن کمپنی، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی بھی نجکاری ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
google news
قومی اسمبلی
نجکاری پروگرام
5 سالہ نجکاری پلان
، پی آئی اے
روز ویلٹ ہوٹل
پاکستان ری انشورنس کمپنی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.