شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں،وزیراعظم

شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں: وزیراعظم کا یوم تشکر پر پیغام

شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔
معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا،۔
بھارتی حملے میں معصوم اوربے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔
، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔
، بہادر افواج نے دشمن کوجواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں